ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں حماۃ کے مضافات میں ہونے والے بے گناہ انسانوں خاصطور سے عورتوں اور بچّوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ کی ترمجان نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حماۃ میں معان کے علاقے میں ہونے اس قتل عام کی ذمہ داری، ان کے سر ہوگی جنھوں نے دہشتگردوں اور ہتھیاروں کو شام بھیجنے کی راہ ہموار کی اور وہ اس ملک میں دہشتگردوں کی ہر طرح کی مدد اور ان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقائی و بین الاقوامی ادارے اور انسان دوستانہ تنظیمیں، شام میں بے گناہوں کے قتل عام کی روک تھام کیلئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائیں۔واضح رہے کہ شام میں حماۃ کے علاقے معان میں مسلح دہشتگردوں نے اکہّتر بے گناہ انسانوں کا بہیمانہ قتل عام کردیا۔جبکہ ان دہشتگردوں کو سعودی عرب اور علاقے کے بعض دیگر ملکوں کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505587
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں حماۃ کے مضافات میں ہونے والے بے گناہ انسانوں خاصطور سے عورتوں اور بچّوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔